انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

   

جکارتہ: انڈونیشیا کے سمبا میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جی ایف زیڈجرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق، بین الاقوامی وقت کے مطابق 4:02 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 تھی۔ زلزلے کا مرکز 9.14 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 119.04 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے 72.1 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔