مانچسٹر(یوکے)۔ ائی سی سی مینس کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل ہندوستان بور نیوز لینڈ کے درمیان میں جومنگل کے روز اولڈ ٹرفورڈ میں کھیلاجارہاتھا بارش کی وجہہ سے روک دیاگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی اننگ کے دوران جب47واں اور ڈالاجارہاتھا‘ بارش کی شروعات کے ساتھ ہی کھلاڑی میدان چھوڑ ناشروع کردیا اور کورس کھینچ کر میدان میں لائے جارہے تھے۔
مذکورہ ایم ای ڈی افس نے کہاتھا کہ صبح کے اوقات میں میاچ کے مقام سے قریب میں موسم آبرالود رہے اور بارش ہوگی۔ اور ممکن ہے کہ دوپہر تک موسم خشک ہوجائے گا۔
مذکورہ میاچ کچھ تاخیر او ررکاٹوں کے ساتھ کھیلا جاسکے گا۔
ایم ای ٹی عہدیداروں نے پیر کے روز اے این ائی سے کہاتھا کہ”ہندوستان کے نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے جانے والے میاچ کے دوران موسم بھی ایک حصہ رہے گا۔ یہاں پر مطلع ابر آلود رہے گا کیونکہ اولڈ ٹرفورڈ کے قریب بار ش ہوگی
۔ ایسا لگ رہا ہے کہ بارش او ربوندا باندی ہوگی اور یہ صبح میں ختم ہوجائے گا“۔
موسم کی پیش قیاسی میں مزیدکہاگیا کہ”ایسا بھی لگ رہا ہے کہ دوپہر تک موسم خشک ہوجائے گا۔ہم کھیل کی شروعات کرسکیں گے مگر کچھ رکاوٹیں اور کچھ تاخیربھی متوقع ہے۔ رطوبت اور گہرے بادل بھی رہ سکتے ہیں“۔
کھیل روکنے تک نیوز لینڈ نے 46.1اوور میں 211رن پانچ وکٹ کے نقصان سے بنائے تھے۔ بالترتیب رو س ٹیلر اور ٹام لیتھام 67اور3رن پر کھیل رہے تھے