انڈیا گیٹ پر 25 سالہ نوجوان نے خود کو جلا لیا، حالت تشویشناک

   

نئی دہلی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان نے دارالحکومت میں انڈیا گیٹ کے پاس خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ 90 فیصد جھلس گیا۔ یہ واقعہ اسی جگہ پیش آیا جہاں قانون شہریت کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج ہورہا ہے۔ تاہم پولیس نے کہا کہ 25 سالہ کارتک متوطن اوڈیشہ کا اقدام خودسوزی احتجاجوں سے مربوط نہیں ہے۔ اس کے بڑے بھائی نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر مستحکم نہیں ہے۔