انڈیا: 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کسی مریضکی موت نہیں ہوئی

   

نئی دہلی: ملک بھر میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 530737 اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرارہے۔ مرکزی وزارت صحت نے آج کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.32کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 1922 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 111 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو ئے ، جس کے بعد اس وبا سے صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔