ممبئی: ممبئی سے دوحہ جانے والی ‘indigo’ کی پرواز میں مسافروں کو اتوار کو طیارہ کے اندر چار گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا کیونکہ پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار تھی۔کچھ مسافروں نے سوشل میڈیا پر شکایت کی کہ پرواز میں تاخیر کی وجہ سے انہیں طویل عرصے تک طیارے میں انتظار کرنا پڑا۔اس طیارہ کو اتوار کی صبح ٹیک آف کرنا تھا۔ایئر لائن کمپنی ‘Indigo’ نے بتایا کہ اس کی پرواز نمبر-6E 1303، ممبئی سے دوحہ کے لیے پرواز کر رہی تھی، تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی۔تکنیکی خرابی دور ہونے کے بعد طیارہ نے شام 7:45بجے دوبارہ اڑان بھری ۔اس دوران مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئی۔