حیدرآباد27 دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر گڑچرولی کے جنگلاتی علاقہ میں ہوئے انکاونٹر کو فرضی قراردیتے ہوئے ماونوازوں کی جانب سے آج بندمنایاگیا۔اس بند کے سبب ملگ ضلع کے وینکٹا پورم۔واجیڈو مین روڈ سنسان ہو گئی ہے ۔ بند میں تاجروں اورعوام نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔اس بند کے پیش نظر پولیس چوکس رہی اورملگ ضلع کے بھوپال پلی ایجنسی علاقوں میں بھاری فورسس کو تعینات کیاگیا تھا تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔