نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے 2018 میں فوٹوگرافر انکت سکسینہ کا گلا کاٹ کر وحشیانہ قتل کے معاملے میں تین لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔تیس ہزاری عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج سنیل کمار شرما نے متعلقہ کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو انکت کی معشوقہ کے والد، ماں اور ماموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے تینوں پر 50۔ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور کہا کہ جرمانے سے جمع ہونے والی رقم متوفی کے لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔انکت کی گرل فرینڈ شہزادی کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور اسے رشتہ ختم کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ فروری 2018 میں مغربی دہلی کے رگھوبیر نگر علاقے میں انکت کا شہزادی کے خاندان کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس کے والدین، بھائی اور ماموں نے اس پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کی گردن کاٹ دی۔