35,170 پیان کارڈ ہولڈرس کو نوٹس ، تفصیلات کا حصول
حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر نقدی کے لین دین کرنے والے 35,170 پیان کارڈ ہولڈرس کی تکنیکی طور پر نشاندہی کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کئے۔ ان کے مالیاتی لین دین کی تفصیلات کو اس مکتوب میں پیش کیا گیا۔ آئی ٹی ریٹرن داخل کیا گیا ہے یا نہیں؟ تفصیلات کیلئے کسٹمزڈ ریسپانس شیٹ کو بھی نوٹس کے ذریعہ منسلک کیا گیا۔ ان کے ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی کارروائیوں کیلئے ایک نوڈل سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مرکزی محکمہ فینانس نے بتایا کہ متذکرہ افراد کے ادائیگیاں اور ریٹرن فائیلنگ کی نشاندہی کیلئے آن لائن نگرانی نظام کے ذریعہ اس پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقررہ وقت پر انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کیلئے پیان کارڈ ہولڈرس کی نشاندہی کیلئے بزنس انٹلیجنس پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔سال 2012-13ء کے دوران 14.62 لاکھ افراد نے 10 لاکھ سے زائد اپنی آمدنی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سال 33.83 لاکھ افراد کے بینک کھاتوں میں 10 لاکھ سے زائد ڈپازٹس ہونے کا کمپیوٹر نیٹ ورک کے معائنے میں پتہ چلا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرنس کی بروقت ادائیگی اور انکم ٹیکس کی چوری کے واقعات کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 2