دہرا دون: اترا کھنڈ کے مشہور انکیتا بھنڈاری قتل کیس کے بارے میں ڈی جی پی اشوک کمار نے کہا کہ اس 19 سالہ رسپشنسٹ پر ریسارٹ کے مالک کی جانب سے گاہکوں کیلئے سیکس انجوائے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ اس قتل کا کلیدی ملزم بی جے پی لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے۔ ونود آریہ ماضی میں وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں تاہم اس کیس میں ان کے بیٹے پلکت آریہ کا نام آنے کے بعد بی جے پی نے ونود آریہ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ڈی جی پی کے مطابق لڑکی کے ایک دوست کے ساتھ بات چیت میں خلاصہ ملتا ہے کہ متاثرہ نے اسے بتایا تھا کہ جس ریسارٹ میں وہ کام کرتی ہے اس کا مالک اور منیجر اسے ریسارٹ کے مہمانوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے لئے مجبور کرتاہے۔