انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ورلڈ کپ میں رسائی

   

دوحہ ۔انگلینڈ نے کمزورحریف سان مرینو کے خلاف گول پرگول کرتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ پورے 10 گول بنا دیے۔ انگلینڈ نے سان مرینو کو بے بسکرکے فٹبال ورلڈکپ 2022 میں رسائیکرلی ہے ۔واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کی57 سال بعد کسی بھی حریف ٹیم کے خلاف دہرے ہندسے میںگولز کی تعداد تھی۔ ایک اور میچ میں ناردرن آئرلینڈ نے اٹلی سے میچ برابرکھیل کر سابق عالمی چمپئن کو پلے آف میچ کی طرف دھکیل دیا۔علاوہ ازیں سوئٹزرلینڈکو بھی قطر ورلڈکپ میں شرکت کا موقع مل گیا۔