انگلینڈ نے سری لنکاکو89 رنز سے شکست دی

   

چیسٹر لی اسٹریٹ، 23ستمبر (یو این آئی) ول جیکس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، جس میں ناٹ آؤٹ46 رنزاور5 وکٹیں شامل ہیں، کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ونڈے میں سری لنکاکو89رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 265رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہیری بروک کی نصف سنچری کے بعد جیکس نے47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 46رنز بنائے ۔ اس کے بعد جیکس نے سری لنکا کی درمیانی اور آخری صف کیبیٹرس کو تہس نہس کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا، جس کے نتیجے میں سری لنکا کی ٹیم جواب میں 176رنز پر ہی سمٹ گئی۔کپتان ہیری بروک نے 69 گیندوں پر 67رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالا۔ انہیں جیکس کا اچھا ساتھ ملا، جنہوں نے شاندار ناٹ آؤٹ 46 رنز بنائے ، جبکہ تجربہ کار جو روٹ نے بھی اہم 44رنز کا اضافہ کیا۔ روٹ کی اننگز خاص طور پر تاریخی رہی، کیونکہ انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ میں مجموعی طور پر 23,000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے کا بڑا اعزاز حاصل کیا۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 32 اور جوس بٹلر نے 31رنز بناکر بھی اہم کردار ادا کیا۔