انہیں ووٹ نہ دیں جو سب سے اونچی بولی لگانے والے کو اپنی وفاداری فروخت کردیں: پرکاش سنگھ بادل

   

چنڈی گڑھ: شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سرپرست اور سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے آج رائے دہندگان سے اپیل کی کہ، ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو انتخابات کے بعد ذاتی فائدے کے لیے اپنی وفاداری سب سے اونچی بولی لگانے والی پارٹیوں کو فروخت کر دیں گے ۔یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر بادل نے کہا کہ ایسی سیاسی جماعتیں موقع پرست انتخابی میدان میں ہیں جو ریاست کو ‘سیاسی بازار’ میں تبدیل کرنے کا موقع تلاش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کا تجربہ سامنے ہے ، جہاں عام آدمی پارٹی کے 20 میں سے 11 ایم ایل اے نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ریاست کو ایسی جوابدہ قیادت کی ضرورت ہے جو اسے عدم استحکام اور بے یقینی سے بچا سکے اور اگر اسے خود غرض اور نادان لیڈروں کے حوالے کر دیا گیا تو ریاست میں حالات بگڑ جائیں گے ۔ آپ کنوینر اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے لوگوں سے ‘‘موقع’’ مانگ رہے ہیں جبکہ وہ پنجاب کے کسانوں پر پرالی جلانے پر جرمانے کا مطالبہ کر رہے تھے اور پنجاب کا پانی ‘‘چھیننے ’’ کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔