ممبئی : مہاراشٹرا کے سابق وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کو بامبے ہائیکورٹ نے آج ضمانت عطا کردی۔ اُنھیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 11 ماہ قبل مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 73 سالہ سینئر این سی پی لیڈر دیشمکھ ای ڈی اور سی بی آئی کے کئی دھاوؤں کے بعد گزشتہ سال 2 نومبر کو گرفتار کئے گئے تھے۔