اوباما کی کتاب ’اے پرومسڈ لینڈ‘ 3.3 ملین سے زائد کاپیاں فروخت

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر بارک اوباما کی کتاب ’اے پرومسڈ لینڈ‘ کی اشاعت ایک ماہ قبل ہوئی تھی اور اب تک اس کتاب کی 3.3 ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ یہ کتاب دو وولیومز میں شائع ہونی ہے اور نومبر سے اس کا پہلا حصہ یا وولیوم فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ اس کتاب میں اوباما نے اپنی پہلی مدت صدارت کے سالوں کے واقعات بیان کیے۔ بالخصوص پاکستان میں اوسامہ بن لادن کے قتل کے حوالے سے ان کے انکشافات کئی دنوں تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔