اودھوے ٹھاکرے سے اکثریت سے محروم۔ فلور ٹسٹ کا سامنا کریں۔ گورنر مہارشٹرا سے بی جے پی کی گوہار

,

   

ممبئی۔ شیو سینا منسٹر یکناتھ شنڈے کے باغیوں کے شروع کردہ سیاسی ڈرامہ کے ایک ہفتہ طویل انتظار کے بعد بی جے پی نے منگل کے روز حرکت میں ائی ہے‘ پارٹی لیڈر دیویندر فنڈناویس نے مہارشٹرا گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے راج بھون میں رات کو ملاقات کی۔

اس سے قبل دن میں بی جے پی کے اعلی قائدین سے ملاقات کرنے والے فنڈناویس رات 10بجے کے قریب راج بھون کوشیاری سے ملاقات کے لئے پہنچے۔

ملاقات کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم نے مہارشٹرا گورنر کو ایک مکتوب دیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ شیو سینا کے 39اراکین اسمبلی کہہ رہے ہیں کہ انہیں این سی پی اورکانگریس حکومت کے ساتھ نہیں رہنا ہے۔

یہ دیکھاتا ہے کہ ایم وی اے حکومت اکثریت کھو چکی ہے۔ ہم نے گورنر سے درخواست کی ہے کہ چیف منسٹر کو فوری فلور پر اپنی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں“۔