ہجوم پر قابو پانے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شل برسائے‘ بعض پلاسٹک کی گولیاں چلائیں گئیں اور ساتھ ہی ساتھ زندہ کارتوس کا بھی استعمال کیاگیاہے۔
اورنگ آباد۔پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی مہارشٹرا کے اورنگ آباد شہر میں ایک پولیس اسٹیشن پر ہجوم کے حملے کے بعد کم ازکم سات لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور اسپتال میں ایک زخمی شخص کی موت ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ’چھتر پتی سمبھا جی مہاراج“ کے نام دئے جانے والے شہر میں حالات معمول پر آگئے‘ یہاں تک کہ حکومت نے احتیاط کے طور پر اسٹیٹ ریزور پولیس فورس(ایس آر پی ایف)کی پانچ کمپنیاں تعینات کی ہیں۔
اورنگ آباد کی کیراد پور علاقے میں رام مندر کے قریب دوگروپس کے درمیان تصادم ے بعد حالات پر قابو پانے کی پولیس کے کوشش کے دوران 500لوگوں پر مشتمل ایک ہجوم پٹرول سے بھری بوتلیں اور پتھر بازی کررہاتھا جس میں کم ازکم 12افراد بشمول 10پولیس جوان زخمی ہوگئے جو ہجوم پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔
ہجوم پر قابو پانے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شل برسائے‘ بعض پلاسٹک کی گولیاں چلائیں گئیں اور ساتھ ہی ساتھ زندہ کارتوس کا بھی استعمال کیاگیاہے۔
جنسی پولیس اسٹیشن جہاں پر مقدمہ درج کیاگیا ہے وہاں کے ایک اہلکار نے کہاکہ ”برکت شیخ(23)‘ شیخ عتیق(24)‘ صدام شاہ (33)‘ شیخ خواجہ(25)‘ شیخ خان(23)‘سید نور(27) تمام مقامی لوگ اور شیخ سلیم(25)ضلع بلدانہ سے مبینہ دنگا بھڑکانے کے لئے گرفتار کئے گئے ہیں۔
شیخ منیر الدین (51) جو تشدد کے دوران زخمی ہوگئے تھے جمعرات کی رات ایک اسپتال میں فوت ہوگئے‘ اہلکاروں نے زخمی ہونے کی وجوہات کا خلاصہ کئے بغیر یہ جانکاری دی ہے۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)لیڈرنے کہاکہ پولیس اپنا کام کررہی ہے مگر ہر کسی کو بشمول سیاسی جماعتوں‘ جو اقتدار میں ہیں یااپوزیشن ہیں‘سیول سوسائٹی اور عام شہریوں کو امن کو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔
اورنگ آباد میں 2اپریل کے روزمہاوکاس اگھاڑی کی مشترکہ ریالی کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ بہت پہلے بنایاگیاتھا‘این سی پی‘ کانگریس او رشیو سینا (یو بی ٹی) پر مشتمل ایم وی اے کے قائدین اس پر کام کررہے ہیں۔
شیو سینا (یو بی ٹی)ایم پی سنجے راؤت نے الزام لگایاکہ اورنگ آباد میں رام نومی پر تشدد ”حکومت کا اسپانسرڈ“ ہے اور یکناتھ شنڈے کی قیادت والی مہارشٹرا حکومت تناؤ کا استعمال کرنا چاہتی ہے تاکہ 2اپریل کی ایم وی اے ریالی کو اجازت نہیں دینا کا بہانہ بنایاجاسکے۔
شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوی‘ اورنگ آباد رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا دعوی ہے کہ تشدد کے لئے ذمہ دار کچھ منشیات کے عادی لوگ ہیں۔