اورنگ آباد میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

   

اورنگ آباد: بہار کے نکسل متاثرہ اورنگ آباد ضلع سے پولیس نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کانتیش کمار مشرا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز مکیش کمار اور 205 کوبرا کور کے ڈپٹی کمانڈر وائی اے ڈاکھولے اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجیت بی نایر، رامویر، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، 29 ویں کور ایس ایس بی کے تحت مشترکہ کارروائی میں 35 کلو ایلومینیم پاؤڈر سمیت کئی دیگر غیر قانونی مواد برآمد کیا ہے ۔