اورنگ آباد۔ رام کے نام پر پیٹائی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اب مہارشٹرا کے اورنگ آباد میں ایک نوجوان کو جئے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر پیٹائی کی گئی ہے۔
اس معاملے پر بیگم پور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر مدھوکر ساونت نے کہا کہ شکایت ملی ہے۔
Maharashtra: A man allegedly beaten up for refusing to chant "Jai Shri Ram" in Aurangabad. Madhukar Sawant, Police Inspector, Begampura, says, “Complaint received. Facts will be revealed after investigation completes." pic.twitter.com/Lpe0Cdlpru
— ANI (@ANI) July 19, 2019
جانچ پوری ہونے کے بعد ہی حقائق سامنے ائیں گے۔خبر کے مطابق ہوٹل میں کام کرنے والے عمران اسماعیل پٹیل جمعرات کی رات اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے‘ اسی دوران دس بدمعاشوں نے راستے میں اس کی بائیک روک کر چابی چھین لی اور اس سے’جئے شری رام‘ بولنے کو کہا۔
عمران کا دعوی ہے کہ بدمعاشوں نے اس کی پیٹائی کی اور ’جئے شری رام‘ بولنے پر مجبور کیا۔
پٹیل نے اپنے شکایت میں پولیس کو بتایا ک گنیش نامی ایک نوجوان اور اس کے گھر والوں نے ہنگامے کی آواز سنی اور اس کو بچایا۔پولیس انسپکٹر مدھو کر ساونت نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور شکایت پر تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس افیسر نے بتایا کہ ائی پی سی کی دفعہ 153اے اور 144کے تحت معاملہ درج کیاگیا ہے۔
حالیہ دنوں میں اقلیتی طبقات بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ’جئے شری رام‘کے نعرے لگانے سے انکارپر مارپیٹ کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔