اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا: پاکستانی اداکارہ

,

   

اسلام آباد : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کے انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کیساتھ شادی میں بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اتنی وائرل ہو ئی کہ ہر کوئی اداکارہ مہوش حیات کی شادی کے چرچے کرنے لگا۔اب مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں پر وضاحت دی ہے۔اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وضاحتی ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’میں شادی کے لیے جس کا بھی انتخاب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو عوام کو معلوم ہو جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں مطلب سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں‘‘۔مہوش حیات نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا‘‘۔