اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں عمران خان ۔ جن پنگ ملاقات متوقع

   

بیجنگ۔ چینی صدر ژی جن پنگ کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملا قات بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہو گی۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ 4 سے 6 فروری تک بیجنگ میں 2022 سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب اور دیگر تقریبات میں شرکت کریں گے اور چین آنے والے غیر ملکی سربراہان مملکت، سربراہان حکومت، شاہی خاندان کے ارکان اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ ان مہمانانِ خصوصی میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، روسی صدر ولادیمیر پوٹن، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتھونی گوئتریس، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل چانگ منگ وغیرہ شامل ہیں۔