اوما بھارتی بھومی پوجن میں شریک نہیں ہوں گی

   

بھوپال: بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلی اوما بھارتی نے آج کہاکہ جب سے انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر لیڈروں کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بارے میں سنا ہے ، تب سے وہ ایودھیا میں مندر کے سنگ بنیاد پروگرام میں موجود لوگوں کے تعلق سے فکرمند ہیں۔بھارتی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ میں ایودھیا میں مندر کے سنگ بنیاد پروگرام میں موجود لوگوں کے لئے خاص طورپر نریندر مودی جی کیلئے فکرمند ہوں۔ میں بھوپال سے آج روانہ ہورہی ہوں، کل شام ایودھیا پہنچنے تک میری کسی متاثرہ شخص سے ملاقات ہوسکتی ہے ، ایسی حالت میں جہاں نریندر مودی اور سینکڑوں لوگ موجود ہوں، میں اس جگہ سے دوری رکھوں گی اور نریندر مودی اور تمام گروپ کے چلے جانے کے بعد ہی میں رام للا کے درشن کرنے پہنچوںگی۔