اومیکران کا خوف۔ یوکے مسافر کو حیدرآباد ائیر پورٹ پر جانچ میں کویڈ مثبت پایاگیا۔

,

   

اب تک انہیں کوئی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں اور نمونوں کو جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں
حیدرآباد۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جانچ کئے گئے 325مسافرین میں یو کے سے آنے والی ایک 35سالہ خاتون کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘حالانکہ اب تک انہیں کوئی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں اوران کی حالات بھی مستحکم ہے اس کے علاوہ نمونوں کو جانچ کے لئے بھیج دئے گئے ہیں۔

ڈائرکٹر پبلک ہیلتھ اینڈفیملی ویلفیر سرینواس راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذکورہ خاتون کو تنہائی میں تلنگانہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس(ٹی ائی ایم ایس)میں رکھا گیاہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ کرونا کی قسم اومیکران یا ڈیلٹا ہے جس کی جانکاری رپورٹ حاصل ہونے کے بعد ہی ملے گی۔ جس وقت یہ خبر ملی تھی اس وقت تک یو کے میں اومیکران کے 32معاملات اب تک درج ہوگئے تھے۔

سرینواس راؤ نے یہ بھی کہاکہ جان لیوا اومیکران وباء کے متعلق ضلع نگرانی ٹیموں کو تفصیلات روانہ کردی گئی ہیں۔ اس طرح جتنے بھی مسافرین تلنگانہ آرہے ہیں ان کی سختی کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے اپنے دلیل میں ائیرپورٹس پر ہورہے آر ٹی پی سی آر جانچ کو ہٹانے کی بات کہی جس کے لئے 4000روپئے کا خرچ ہے اور عام آرٹی پی سی آرجانچ کی وکالت کی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر عام جانچ کے لئے4-6گھنٹے لگ رہے ہیں توپھر وہ ٹھیک ہے عوام کے لئے وہ زیادہ مہنگے متبادل کے بجائے اس کو اختیار کریں“۔ مذکورہ ڈائرکٹر نے کہاکہ تلنگانہ میں 25لاکھ افراد نے ٹیکہ کی دوسری خوراک نہیں لی ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں 107فیصد لوگوں نے پہلی خوارک لگائی ہے مگر دوسرے خوارک میں یہ شرح73فیصد تک سمٹ کر رہ گئی ہے جو قابل تشویش ہے۔

لوگوں سے اپنا ٹیکہ سند ساتھ رکھنے کو کہاگیاہے اور جو لوگ بغیرماسک کے نظر ائیں گے انہیں 1000روپئے کاجرمانہ عائد کرنے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دینے والے اس ڈائرکٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت کے پاس80لاکھ سے زائد خوارک موجود ہے اور عوام کو اس طرح مزیدخطرات سے بچنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے