اومی کرون : مدھیہ پردیش میں رات کا کرفیو واپس

   

بھوپال : نئے کورونا وائرس ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں بڑھتی تشویش کے درمیان حکومت مدھیہ پردیش نے آج جمعرات کو ریاست میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو لاگو کردیا ۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے خطاب میں کہا کہ یہ احتیاطی اقدام ہے ۔ انہوں نے عوام کو کووڈ پروٹوکول کی سختی سے تعمیل کرنے کا مشورہ دیا ۔