اونیش اوستھی نے لکھنؤ جیل کا معائنہ کیا

   

لکھنؤ:یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپریش میں محکمہ داخلہ کے چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے اتوار کو لکھنؤ ضلع جیل کا اچانک معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران لکھنؤ کے ڈی ایم اور سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس کے علاوہ جیل کے سینئر ایس پی موجود تھے ۔ اوستھی نے جیل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھا کر 200 تک کئے جانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک تجویز جلد حکومت کو بھیجی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھون اور پاور پلانٹ اور سیوریج نظام کے منتقلی کے ضمن میں تجویز اور کاروائی حکومت کی سطح پر نرمان نگم کو بھیجی جائے ۔جیل کے میڈیکل میں ڈیجیٹل ایکس رے اور الٹرا ساونڈ کی سہولیت کیلئے بجٹ حاصل کرکے اس کی خریداری کی کاروائی 15 دنوں کے اندر کی جائے ۔ افسران جیل میں اسٹاف کی کمی کی تفصیل پیش کریں۔ جیل میں خاتون قیدیوں کی شکایتوں پر رپورٹ پیش کی جائے ۔ جیل میں ویڈیو کانفرنسنگ کے نظام کی توسیع کی جائے ۔جیل میں خاتون قیدیوں کے ساتھ چھوٹے بچوں کا خصوصی دھیان دیا جائے ۔مسٹر اوستھی کو بتایا گیا کہ سی سی ٹی کی فیڈ دو مہینے محفوظ رکھی جارہی ہے ۔ملاقاتی نظام آن لائن ہے ۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ جیل کا نظام بہتر ہے ۔