حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) بیرونی ممالک کی یونیورسٹیز میں تعلیم کے حصول کیلئے امداد سے متعلق چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کی درخواستوں کے ادخال کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اقلیتی طلباء اسپرنگ سیزن 2025 کیلئے یکم جون سے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ 30 جون درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ رہے گی ۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کے مطابق درخواستوں کے ادخال کیلئے ویب سائیٹ www.telangana.cgg.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یکم جنوری 2025 سے 30 جون 2025 تک داخلہ لینے والے طلباء درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ دستاویزات کی جانچ میںجعلی اسنادات کی صورت میں کریمنل کارروائی کی جائیگی ۔ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت 20 لاکھ کی اسکالرشپ اور ایک طرف کا فضائی کرایہ 60 ہزار روپئے دئے جائیںگے ۔ امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا، کناڈا ، سنگاپور ، جرمنی ، ساؤتھ کوریا، جاپان ، فرانس اور نیوزی لینڈ کی مسلمہ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی کورسیس کیلئے اسکالر شپ دی جاتی ہے ۔1