اوٹکور میں بابری مسجد کے یوم شہادت پر غم و غصہ کا اظہار، آر ڈی او کو یادداشت

   


اوٹکور ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابری مسجد ایکشن کمیٹی اوٹکور و ٹیپو وائس کمیٹی اوٹکور کے صدر مزمل چاندی نے سیاست نیوز کو بتایا کہ بابری مسجد کے یوم شہادت پر اوٹکور میں ایک وفد کی شکل میں تحصیلدار اوٹکور جا کر ایک یادداشت ایم آر او تروپتی کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر کہا کہ بابری مسجد کی شہادت جمہوریت کا ایک بدنما داغ ہے۔ ایک المیہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران اور ٹیپو وائس کمیٹی کے کارکنان نے اظہار غم و غصہ سیاہ بیاچس لگاتے ہوئے اپنے اپنے تجارتی اور کاروباری دوکانات بند رکھا اور مساجد میں بابری مسجد کی بازیابی کے لئے دعائیں کی گئی۔ اس کے علاوہ بھی ہندو فرقہ پرست تنظیموں میں آر ایس ایس، بی جے پی، اے بی وی پی کے کارکنان نے آج یوم فتح مناتے ہوئے پٹاخے چھوڑے اور خوشیاں منائی۔ اس طرح چوراستوں اور مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر پولیس کا کافی بندوبست کیا گیا تھا۔