دبئی : اوپیک پلس میں شامل ممالک نے تیل پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ عملدرآمد اکتوبر 2022 سے ہوگا۔ الاقتصادیہ کے مطابق اوپیک پلس نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو جو گروپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ تیل مارکیٹ کے حالات پر غوروخوض اور ضروری فیصلوں کے لیے جس وقت مناسب سمجھیں اوپیک پلس کا اجلاس طلب کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اوپیک پلس نے اگست میں ہونے والے اجلاس میں یومیہ تیل پیداوار ایک لاکھ بیارل بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور طے کیا گیا تھا کہ یہ اضافہ صرف ستمبر کے لیے کیا جارہا ہے۔اوپیک پلس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ’تمام رکن ممالک کے لیے مقررہ کوٹے کی مکمل پابندی ضروری ہیے اس حوالے سے انتہائی نظم وضبط درکار ہوگا‘۔