اوپیک کا تیل کی زائد پیداوار کا منصوبہ

   

ابوظہبی: تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے کے مطابق اپنا پیشگی منصوبہ تیار رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے ماہ مئی تک روزانہ تیل کی پیداوار 411000 بیرل ہو سکتی ہے۔اوپیک کے 8 رکن ممالک ہیں جو بنیادی طور پر ان ملکوں کی تنظیم ہے جو تیل پیدا کرتے ہیں۔ اوپیک پلس میں روس کی قیادت میں شامل ممالک نے ماہ مئی میں یومیہ 135000 بیرل تیل کے اضافے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاکہ پیداواری کٹوتیوں کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا سکے۔اوپیک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں تیل کے دو ماہی اضافے کے ساتھ مئی کیلئے انکریمنٹ منصوبہ بندی شامل ہے۔ جس کو مارکیٹ کے بدلتے ہوئے حالات کے تحت روکا یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔