اوڈیشہ ‘ جونئیر آفیسروں کو سینئرس کو ’ بھائی ‘ نہ کہنے کا حکم

   

بھوبنیشور 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اوڈیشہ میں ڈائرکٹوریٹ افزائش مویشیان نے جونئیر سطح کے عہدیداروں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ اپنے سینئرس کو ’’ بھائی ‘‘ کہہ کر مخاطب نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔ یہ ہدایت ایسے وقت دی گئی ہے جب محکمہ کے ڈائرکٹر کو پتہ چلا کہ کچھ جونئیر عہدیدار اپنے سینئرس کے ساتھ ڈیکورم برقرار نہیں رکھ پا رہے ہیں اور اعلی حکام کی موجودگی کو بھی خاطر میں نہیں لایا جا رہا ہے ۔