اوڈیشہ میں سڑک کی حفاظت ، نئے عہدوں کو منظوری

   

بھونیشور: اوڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن مانجھی نے ریاست میں ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ میں دو ہزار نئے عہدے بنانے کی منظوری دی ہے۔ مانجھی کے فیصلے کے مطابق ریاستی سطح کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں 70 نئے عہدے بنائے جائیں گے ، جب کہ ضلع سطح پر 1,930 عہدے بنائے جائیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاستی سطح پر نئے بنائے گئے عہدوں میں ایک ڈی جی پی، آئی جی پی، ایک ڈی آئی جی، دو ایس پی، چار ڈی ایس پی اور چھ انسپکٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی سطح کے انتظام میں چھ مزید انسپکٹرز، آٹھ سب انسپکٹرز ، آٹھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 22 کانسٹیبل اور 10 اسامیاں شامل ہیں، مجموعی اسامیاں 70 ہو گئی ہیں۔ ضلعی سطح پر نئی آسامیوں میں پانچ ڈی ایس پیز، 41 انسپکٹرز، 83 ایس آئیز، 83 اے ایس آئیز، 310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 1408 کانسٹیبل شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے اوڈیشہ کے ٹریفک نظام کو تقویت ملے گی اور ریاست روڈ سیفٹی معاملہ میں ایک رہنما کے طور پر ابھرے گی۔