سری نگر: فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے اوڑی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اتوار کی صبح دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جائے تصادم کے نزدیک اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے 21اکتوبر کو بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا جس دوران مشتبہ ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے چھ پستول اور چار ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں چوکسی جاری ہے ۔