اویسی نے مرکز سے کہا’ایل اے سی کے حالات پر پارلیمنٹ میں بحث رکھیں

,

   

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج بہادر ہے‘ مگر حکومت”بہت کمزور او رچین سے خوفزدہ“ ہے۔
نئی دہلی۔ اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی پر ہندوستانی او رچینی سپاہیوں کے درمیان میں تصادم پر ایوان پارلیمنٹ میں ایک مباحثہ کرانے میں نریندر مودی حکومت کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو ناکام قراردیتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ وزیراعظم مودی ملک کو یہ کہتے ہوئے گمراہ کررہے ہیں کہ ہندوستانی علاقے میں کوئی داخل نہیں ہوا ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی ملک کویہ کہتے ہوئے گمراہ کررہے ہیں کہ خطہ میں کوئی داخل نہیں ہوا ہے۔

یہاں پرخلائی تصویریں موجود ہیں جو دیکھاتی ہیں کہ چینی سپاہیوں نے ڈیسپانگ اور ڈیم چوک پر قبضہ کرلیاہے۔ جب تک وہ ہماری زمینوں پر قبضہ کرتے رہیں کیاوہ ہم ان کے ساتھ تجارت کرتے رہیں گے؟“۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج بہادر ہے‘ مگر حکومت”بہت کمزور او رچین سے خوفزدہ“ ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”پارلیمنٹ میں مباحثہ منعقد کرنے کے لئے حکومت کوچاہئے کل جماعتی اجلاس طلب کرے‘ہمیں بتائیں کہ ان کے چین کے حوالے سے کیامنصوبے ہیں۔حکومت سیاسی قیادت دیکھائے تو پورا ملک ان کا ساتھ دیے گا۔

ہماری فوج بہت طاقتور ہے‘ لیکن حکومت بہت کمزور اور چین سے خوفزدہ ہے“۔

قبل ازیں جمعرات کے روزانہوں نے دعوی کیاتھا کہ مرکز عوام او رپارلیمنٹ کو ایل اے سی کے حالات پر اندھیرے میں رکھے ہوئے ہے۔