اویسی کے بریانی کے تبصرے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا ردعمل۔ویڈیو

   

حیدرآباد۔راجہ سنگھ بی جے پی کی گوشہ محل اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی نے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے بریانی والے تبصرے پر اپنا ردعمل پیش کیاہے

حالیہ دنوں میں اسدالدین اویسی نے ایک جلسہ عام میں کہاتھا کہ الجھن کا شکار بی جے پی قائدین کو بریانی کھانے ضروری ہے۔

مبینہ طور پر جس ہوٹل کا تذکرہ اویسی نے اپنی تقریر میں کیاہے وہاں پر بیف فروخت کیاجاتا ہے راجہ سنگھ نے کہاکہ ان کا یہ بیان حقیقی الجھن ظاہر کرتا ہے۔

اس بات کا دعوی کرتے ہوئے حیدرآباد کے پرانے شہر میں جمع بارش کے پانی میں اب بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ انہوں نے مسلمانوں پر زوردیاکہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں وہ اے ائی ایم ائی ایم کو ووٹ نہ دیں۔

اس کے علاوہ راجہ سنگھ نے ایم ائی ایم کے کارکنوں پر حالیہ دنوں میں تقسیم سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں پیداشدہ اسکام میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیاہے۔