اُردو میڈیم بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر تہنیت کی پیشکشی

   

کاغذ نگر ۔ 23ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر منڈل اُردو میڈیم ٹیچر رقیہ بانو کو بیسٹ منڈل اُردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر منڈل کے آر بی اردو میڈیم ہائی اسکول میں کمپلیکس ہیڈ ماسٹر رحمان غوری نے اپنے ہمراہ سی آر پی ارشد علی، ریسورس پرسن عزیز خان اور اسٹاف کے ساتھ مل کر کمپلیکس ہیڈ ماسٹر رحمان غوری نے کاغذ نگر منڈل میں اردو میڈیم بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والی محترمہ رقیہ بانو کو آج کمپلیکس میٹنگ کے اختتام کے بعد تمام ٹیچرس کے ساتھ مل کر رقیہ بانو کو کاغذ نگر منڈل میں اردو میڈیم منڈل بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر شال پوشی، گل پوشی و تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔