آدتیہ ناتھ اور مایاوتی کو الیکشن کمیشن کی سرزنش

   

تین دن اور دو دن مہم میں حصہ لینے پر پابندی
نئی دہلی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ اور صدر بی ایس پی مایاوتی کی مذمت کرتے ہوئے کیوں کہ اُنھوں نے اپنی انتخابی مہم میں فرقہ وارانہ تبصرے کئے تھے، انھیں مختلف مقامات پر انتخابی مہم چلانے سے روک دیا۔ آدتیہ ناتھ کو 72 گھنٹے اور مایاوتی کو 48 گھنٹے انتخابی مہم چلانے پر امتناع عائد کردیا گیا۔ دونوں کی سرزنش کی گئی۔ مایاوتی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان کی آزادیٔ تقریر غصب کی جارہی ہے۔ اُنھوں نے مسلمانوں سے ایک مخصوص پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی۔ صدر بی ایس پی نے بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ تبصرے کرتے ہوئے آدتیہ ناتھ کو بھی اُن کے ’’علی اور بجرنگ بلی‘‘ کے تبصرے کی بناء پر نوٹس جاری کردی جو اُنھوں نے میرٹھ میں کیا تھا۔جبکہ وہ ایک مخصوص طبقہ سے خطاب کررہے تھے۔