آدتیہ ناتھ کی الیکشن کمیشن کے امتناع کے بعد ہنومان مندر میں پوجا

   

لکھنؤ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے قومی سطح پر انتخابی مہم چلانے پر سہ شنبہ کو امتناع عائد کرنے کے باوجود بھی اس امتناع کے 72 گھنٹوں کے اندر ہی ہنومن سیتو مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا کی۔ آدتیہ ناتھ پر ان کے فرقہ وارانہ بیانات کے سبب امتناع عائد کیا گیا۔ آدتیہ ناتھ نے میرٹھ میں ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کو حضرت علیؓ اور ہندوؤں کے دیوتا بجرنگ بلی کے درمیان مقابلہ قرار دیا تھا۔