آرین خان کے لئے ہندوستان کے سب سے مہنگے وکیل

   

ممبئی ۔بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کے منشیات کے مقدمہ اتوار کے روز منظر عام پر آنے اور اس مقدمہ میں آرین کے ملوث ہونے کی خبروں کے بعد اب اس میں ایک نیا موڑ آیا ہے ۔آرین خان کو این سی بی کی طرف سے حراست میں لینے اور اس مقدمہ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے فوراً بعد وکیل ستیش مانیشندے عدالت میں ان کے دفاع کے لیے تیار ہوئے ہیں۔ ہندوستان کے سب سے مہنگے وکیلوں میں شمار ہونے والے منیشندے نے عدالت میں خان کا دفاع کیا۔ اس سال کے شروع میں منیشندے نے سوشانت سنگھ راجپوت موت مقدمہ میں اداکارہ ریا چکرورتی کا دفاع کیا تھا۔ وکیل مانیشندے نے اپنے کیریئر کا آغاز آنجہانی رام جیٹھ ملانی کے اپرنٹس کے طور پر کیا۔ رام جیٹھ ملانی کی رہنمائی میں منیشندے نے کئی مشہور شخصیات کا مقدمہ لڑا ہے جس میں سنجے دت اور سلمان خان کے مقدمات بھی قابل ذکر ہیں۔