آر وینکٹ رمنی نئے اٹارنی جنرل

   

نئی دہلی : سینئر ایڈوکیٹ آر وینکٹ رمنی کو نیا اٹارنی جنرل آف انڈیا نامزد کیا گیا ہے۔ وہ 3 سالہ میعاد کیلئے اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔ مرکزی وزارت قانون نے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا۔ وہ موجودہ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کی جگہ لیں گے جن کی میعاد 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔