آر ٹی آئی کارکن کا قتل

   

مئو: 16 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مئو کے سرائے لکھنسی علاقے میں بدھ کو نامعلوم افراد نے ایک آر ٹی آئی کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ بڑھوا گودام باشندہ بال گووند سنگھ(50)چھٹی میں واقع ایک دوکان پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار چار لوگوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ بال گوند آر ٹی آر کارکن تھے اہل خانہ کے مطابق مقتول نے پولیس کو پہلے ہی اپنے جان کو لاحق خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔