آر ٹی سی بس کی ٹکر سے خاتون ہلاک

   

شمس آباد 26 اگسٹ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب شیخ مجید 18 سالہ ساکن اچی ریڈی نگر جہاں نما فلک نما بائیک پر اپنی والدہ زاہدہ بیگم زوجہ شیخ ساجد 45 سالہ اور دو سالہ ذیشان کے ہمراہ جہانگیر پیراں درگاہ جارہے تھے کہ راستہ میں مدن پلی کے قریب ذیشان کو ضرورت سے فارغ کرنے کے لئے بائیک روکی۔ اس دوران حیدرآباد سے شادنگر جانے والی ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے زاہدہ بیگم کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اُن کے سر پر گہرے زخم آئے اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگئیں۔