جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کو منعقدہ غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کی ایک تقریب دوران کارکنان آپس میں ہی الجھ پڑے اور نوبت ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی پر بھی آ گئی۔ڈی اے پی کے لیڈران نے بتایا کہ بھاجپا کے چند کارکنان اس تقریب میں گھس آئے جس وجہ سے ہنگامہ برپا ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں منگل کے روز ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی ) کی ایک تقریب منعقد ہوئی اور سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ اچانک کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔