آسام میں کورونا کے چار نئے معاملے متاثرین کی تعداد 95 ہوئی

   

گوہاٹی،17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے مختلف حصوں میں ہفتے کی رات کورونا وائرس کی وبا سے متاثر چار نئے معاملے سامنے آنے سے ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 95 ہوگئی ہے ۔ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر ہیمنت وشوشرما نے بتایا کہ گوہاٹی میں دو،شونت پور اور شیوساگر ضلعوں میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔شرما نے بتایا کہ یہ سبھی معاملے دیگر ریاستوں سے واپس لوٹے اور ریاستوں کے باہر کورونا مریض کے رابطے میں آنے والوں کے ہیں۔