آسٹریلوی جنگلات میں لگنے والی آگ کی تفتیش کرانے کی تجویز

   

سڈنی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے ملک کے جنگلات میں گزشتہ برس ستمبر سے لگنے والی آگ بجھانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے مناسب یا غیرمناسب ہونے کی تفتیش کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ موریسن کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک انتہائی اعلیٰ اختیارتی کمیشن کو تشکیل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مجوزہ تفتیشی ادارے کی تشکیل کابینہ، ریاستوں اور دوسرے علاقوں کی مشاورت سے کی جانے کو اہم قرار دیا۔ تین ماہ سے زائد عرصے سے لگی ہوئی جنگلاتی آگ سے کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دو ہزار سے زائد مکانات جل کر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایام میں موسم مزید خشک اور گرم رہنے کے قوی امکانات ہیں۔