دارالعلوم ندوۃ العلما میں مسلمانوں کے اہم مسائل پر کل آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈسرجوڑ کر بیٹھا،جس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت صدر بورڈ مولانا رابع حسنی ندوی نے کی۔بورڈکی مجلس عاملہ کی اس اہم میٹنگ میں حجاب تنازعہ پرسپریم کورٹ میں مضبوطی کے ساتھ کیس لڑنے،یونیفارم سول کوڈکی دوسرے طبقات اورمذاہب کے ساتھ مل کرمخالفت کرنے پراہم تبادلہ خیال ہوا۔نیزعدالت کے ذریعہ مذہبی معاملات کی تشریح پراظہارتشویش کیاگیا۔بورڈنے یہ بھی طے کیاکہ حکومت سے مطالبہ کیاجائے گاکہ جب تک عدالت حجاب پرفیصلہ نہ کردے،طالبات کوکلاس کرنے،امتحان دینے کی اجازت دی جائے نیزبورڈپوری مضبوطی کے ساتھ سپریم کورٹ میں یہ کیس لڑے گا۔حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے مسئلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ دستور کی دفعات 14،15،19،21اور26کو نظرانداز کررہا ہے۔دستور میں ہر شہر ی کو شخصی آزادی حاصل ہے کہ وہ کیا پہنے اور کیا نہ پہنے