آنجہانی فوجیوں پر نازیبا تبصرہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی:دھامی

   

دہرادون۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے ہفتے کو ان غیر سماجی عناصر کو وارننگ دی کہ جو مسلسل ملک اور ملک کے امر شہید فوجیوں پر نازیبا تبصرہ کرتے رہے ہیں ۔ دھامی نے کہا کہ اگر اتراکھنڈ میں ایسا ہوگا تو ایسے لوگوں کی نشاندہی کر کے ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلی نے کہا کہ ہمارے لئے ہمارے فوجیوں کا احترام سب سے اوپر ہے ۔آنجہانی جنرل بپن راوت جی ہمیشہ اتراکھنڈ کی عزت نفس رہیں گے ۔اگر کسی شرارتی عنصرنے اپنی گندی ذہنیت کا ثبوت دیتے ہوئے سوشل میڈیا یا کسی بھی طرح آنجہانی فوجیوں پر کوئی نازیبا تبصرہ کیا تو اس کے خلاف قانونی طورپر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔