آندھراپردیش میں 865کیلو گانجہ ضبط

   

وشاکھاپٹنم 9 فروری (یو این آئی) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس(ڈی آرآئی)نے دو افراد کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے 86.5 لاکھ روپے مالیت کا 865 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔ممنوعہ اشیا کو غیر قانونی طورپرمنتقل کرنے کی مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی وشاکھاپٹنم ریجنل یونٹ کے عہدیداروں نے وشاکھاپٹنم کے گجواکا منڈل کے نتایالاپالم کے قریب قومی شاہراہ نمبر16پر تونی سے آنے والی گاڑی کو روکا ۔اس کی تلاشی پر 865کیلو گانجہ پایاگیا جو لاری میں کیلے کے تنوں میں چھپا کر رکھاگیا تھا۔عہدیداروں نے اس ممنوعہ شئے کو منتقل کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ضبط کرلیااور گاڑی کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔