آندھراپردیش پنچایت راج عہدیدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

,

   

حیدرآباد 23 جولائی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں اینٹی کرپشن عہدیداروں نے پنچایت راج محکمہ کے عہدیدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سینئر اسسٹنٹ کو احکامات تبادلہ کی اجرائی کے لئے محکمہ پنچایت راج کے عہدیدار نے سینئر اسسٹنٹ سے دس ہزار روپئے رشوت دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن سینئر اسسٹنٹ محکمہ پنچایت راج ضلع سریکاکلم نے 5 ہزار روپئے دینے پر رضامندی ظاہر کرکے معاملت کرلی۔ بعدازاں سینئر اسسٹنٹ نے اینٹی کرپشن عہدیداروں سے رجوع ہوکر اپنی شکایت درج کروائی جس پر اینٹی کرپشن عہدیداروں نے ابتدائی تحقیقات کی تکمیل کے بعد مذکورہ پنچایت راج عہدیدار کو پانچ ہزار روپئے احکامات تبادلہ جاری کرنے کے لئے قبول کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور بعدازاں انھیں اینٹی کرپشن عہدیداروں نے عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنچایت راج عہدیدار خاتون ہوکر بھی اپنے ہی ماتحت سینئر اسسٹنٹ سے 5 ہزار رشوت دینے کا مطالبہ کیا۔