آندھراپردیش ہائی کورٹ کیلئے 7 نئے ججس کا تقرر

   

حیدرآباد۔11 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے آندھراپردیش ہائی کورٹ کے لئے 7 نئے ججس کا تقرر کیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ججس کے تقررات کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا گیا اور جائزہ لینے کے دن سے تقرر شمار ہوگا۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ججس کی 37 جائیدادیں منظورہ ہیں اور 7 نئے ججس کے تقرر سے موجودہ ججس کی تعداد بڑھ کر 27 ہوچکی ہے۔ صدر جمہوریہ نے جن 7 ناموں کو جج کی حیثیت سے تقرر کی منظوری دی ہے ، ان میں کے سرینواس ریڈی ، جی رام کرشنا پرساد ، این وینکٹیشورلو ، ٹی راج شیکھر راؤ ، ایس سبا ریڈی ، سی ایچ روی اور وی سجاتا شامل ہیں۔