اٹل رہائشی اسکولس: انٹیگریٹڈ مانیٹرنگ سسٹم پورٹل کا افتتاح

   

لکھنؤ: 26 اگست (یو این آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو یہاں اٹل رہائشی اسکولوں کے لئے مربوط نگرانی کے نظام کا آغاز کیا۔ اس پورٹل کے ذریعے ریاست کے 18 اٹل رہائشی اسکولوں کی سرگرمیوں کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدام محنت کشوں کے بچوں کو جدید، معیاری اور نظم و ضبط کی تعلیم فراہم کرنے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے ۔ اٹل کمانڈ سینٹر پر مبنی ای آر پی سسٹم کے ذریعے اسکولوں کی تمام سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی شروع کردی گئی ہے ۔ اس سسٹم کے ذریعہ حاضری کا انتظام، اکیڈمک مانیٹرنگ، سٹاف پروفائل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اساتذہ اور ملازمین کی تفصیلات کو منسلک کیا جائے گا جس سے احتساب اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے گا۔