منالی۔ایک چونکا دینے والے ویڈیو میں پولیس جوانوں کا ایک گروپ بے رحمی کے ساتھ حالیہ دنوں میں افتتاح کئے گئے اٹل سرنگ میں ایک شخص کی پیٹائی کرتاہوا دیکھائی دے رہا ہے‘ ہماچل کے قریب سے شروع ہونے والے اس سرنگ مسافرین کو روہتک لے جاتا ہے‘ واقعہ کا ویڈیو اتوارکے روز سے کافی وائیرل ہورہا ہے۔
مذکورہ پولیس نے واقعہ کو تسلیم کیا جس میں سیاح اور پولیس جوان ملوث تھے جو زیادہ ٹریفک کے دوران اور ٹیک کرنے کی وجہہ سے غار میں پیش آیا واقعہ تھا۔
مذکورہ ویڈیو کو وہاں سے گذرنے والے رہرو نے نکالا ہے۔اس کلپ میں ایک پولیس جوا ن کو لاٹھی سے مذکورہ شخص کی پیٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وہاں پر کھڑے بے شمار رہرو اس واقعہ کو دیکھ رہے ہیں مگر کوئی مداخلت کی ہمت نہیں کررہا ہے۔
ایک اور پولیس جوان ان کی طرف بڑھتا ہوا کلپ میں دیکھائی دیتا ہے اور اسی شخص کو لات مارنے کے بعد چہرے ہر گھونسے رسید کرتا ہوادیکھائی دیتا ہے۔
واقعہ میں ملوث چھ جوانوں میں ایک مبینہ طور پر بارڈر روڈس آرگنائزیشن کا بتایاجارہا ہے۔
ٹوئٹر صارفین ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملوث پولیس جوانوں کا سیاح کے ساتھ ”غیر انسانی“ سلوک پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
قبل ازیں غیر انسانی حرکت پر مشتمل ایک واقعہ اس وقت سرخیوں میں آیاتھا جب دہلی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کاایک اٹل سرنگ کی سڑک کے وسط میں گاڑیاں روک دیں‘ جو ایک نیاسیاحتی توجہہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں پر گاڑیاں پارک کرنا‘ تصویر کشی‘ ویڈیو ریکارڈنگ اور رقص کرنا جرم قراردیاگیاہے۔
جس کی وجہہ سے سرنگ کی ٹریفک میں خلل پڑا تھا۔
گھوڑے کے جوتے کی شکل میں تعمیر کی گئی سنگل ٹیوب 9.2کیلومیٹر دو لائن کی سرنگ نے منالی اور کی لونگ کے درمیان کی مسافت کو کم کرتی ہے‘ جو دراصل 46کیلومیٹر اور تین گھنٹوں میں لاحول اسپیتی تک پہنچنے کے سفر پر مشتمل تھا